89

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے چوہدری عدیل ارشد آف رحمانیہ کی رہائش گاہ پرفاتحہ خوانی

گجرات( محمود اختر محمود) قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اظہار تعزیت کیلئے چوہدری عدیل ارشد آف رحمانیہ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں پر انہوں نے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری عدیل ارشد کی والدہ کی وفات پر ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ہمارے الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری عدیل ارشد گجر رحمانیہ، چوہدری شکیل ارشد، چوہدری ناظم ارشد اور چوہدری ندیم ارشد سے ملاقات کی جبکہ ناظم یوسی صابووال نجم الحسن بھٹی، چوہدری شہزاد گل، قاضی سیف اللہ خالد، خان دلاور خان اور دیگر معززین موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں