29

چوہدری وجاہت حسین کی گجرات میں مصروفیات

گجرات( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روزبہت مصروف رہے انھوں نے چوہدری جاوید اختر آف کولووال کی برسی میں شرکت کی انھوں نے الحاج بابر سلیم کھوکھر کے چچا زاد بھائی کی وفات پر ان کے گھر جاکر افسوس کیا اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر جلالپورجٹاں کے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی انھوں نے مسائل بتائے اور تجاوزات کے حوالہ سے تجاویز دیں چوہدری وجاہت حسین نے نجی ہسپتال جا کر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یونس آف ماچھیوال کی عیادت کی اس موقع پر چوہدری نواز آف ماچھیوال چیئرمین بھی موجود تھے انھوں نے ملک ظہیر آف گلانوالہ کے کزن ملک عباس کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چوہدری خالد اصغر گھرال سابق ایم پی اے،چوہدری افگن فاروق آف کلا چور،چوہدری محمد امجد مہر چیئرمین یو سی ٹھمکہ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں