21

چوہدری وجاہت حسین نے بلدیاتی الیکشن کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا

گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے بلدیاتی الیکشن کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا انھوں نے نت ہائوس میں یونین کونسلوں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگیوں سے رائے معلوم کی انھوں نے انفرادی مسائل موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات دیے گزشتہ روز سارا دن نت ہائوس میں میلے کا سماں رہا اور باربار دسترخوان سجتا رہا جہاںہروفدکی ملاقات کے بعدتواضع ہوتی رہی صبح آنے والے وفود کوپُرتکلف ناشتا دیا جاتا رہا چوہدری وجاہت حسین سے لوگ حالاتِ حاضرہ کے حوالہ سے بھی گپ شپ کرتے رہے مسلم لیگیوں نے چوہدری وجاہت حسین کو یقین دلایا کہ شجاعت گروپ کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے چوہدری وجاہت حسین سے چوہدری ظفربہوچھ،چوہدری نثار آف پیروشاہ،چوہدری ثمراعجاز چیچی،چوہدری محبوب ربانی،چوہدری نواز آف ماچھیوال،چوہدری اکرم آف بزرگوال،ملک ندیم عاشق اعوان،چوہدری نعمان سرفراز،ملک نعیم،ملک لطیف آف ٹانڈہ،ملک بشیر ،چوہدری زبیر،چوہدری شعیب مجید،چوہدری عمران ارشاد مرہانہ،ملک رشید زیلدار،محمدحنیف حیدری،ملک ظہیر،چوہدری عبدالرحمٰن آف سرائے ڈھینگ،چوہدری لطیف مکیانہ،چوہدری اقبال پیروشاہ ، چوہدری شفیع دھدرا،مہرارشاد،چوہدری حمزہ لِلہ،چوہدری گل شہزاد ،چوہدری عدیل ارشد،چوہدری شہزاد گل،ملک امتیاز گوگا،چوہدری شاہ رخ،چوہدری سجاد ملہی،چوہدری شہزاد جاوید،راجہ عدنان ودیگر نے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں چوہدری وجاہت حسین آج بروز جمعہ بھی مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں