34

چوہدری وجاہت حسین سے اسلام آباد میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اہم ملاقات

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر راہنماء سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے راہنماء امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اہم ملاقات اس موقع پر چوہدری اکبر بھی موجود تھے اس ملاقات میں تحصیل کھاریاں اور بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں اہم امور پر بات چیت ہوئی چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کا چنائو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کریں گے اور مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے اور تحصیل ناظم کا فیصلہبھی چوہدری پرویز الہٰی کریں گے چوہدری اعجاز احمد کی مسلم لیگ ق کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے اور بلدیاتی الیکشن تحصیل ناظم کیلئے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھی مشاورت لیں گے تمام مسلم لیگی بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اور جہاں ہماری ضرورت پڑے ہم حاضر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں