27

چوہدری شجاعت حسین سے چودھری محمد عبد اﷲ طاہر ،چوہدری محمد سلیم صادق ودیگر کی ملاقات

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنما چودھری محمد عبداللہ طاہر، چودھری محمد سلیم صادق، رائے حماد اسلم کھرل اور دیگر رہنمائوں نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری سالک حسین ایم این اے اور چودھری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں