330

چوہدری شافع حسین، چوہدری سلیم سرور جورا اور میاں ہارون مسعود کا صرافہ بازار میں تاریخی استقبال

گجرات( وقائع نگار خصوصی) چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین، چوہدری سلیم سرور جوڑا اور میاں ہارون مسعودکا انتخابی مہم کے سلسلہ میں صرافہ بازار کا دورہ۔ صرافہ برادری کا تاریخی استقبال ، چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین، چوہدری سرور جوڑا مرحوم کے صاحبزادے چوہدری سلیم سرور جوڑا اور میاں اکبر مرحوم کے سپوت میاں ہارون مسعو د کا ایک ساتھ صرافہ برادری نے تاریخی استقبال کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ صرافہ برادری کے راہنماؤں افتخار شاکر، سیٹھ ظہیر صراف، سیٹھ ضیاء اللہ صراف، ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ، ملک بابر نسیم، ذوالفقار صراف، اورنگزیب صراف، حاجی عبدالرشید صراف، ہمایوں صراف، حاجی صراف، ریاض صراف، ابتہاج صراف، نعیم کپور صراف، عمران کپور صراف و دیگر نے چوہدری شافع حسین، چوہدری سلیم سرور جوڑا اور میاں ہارون مسعود کو نوٹوں والے ہار پہنائے، جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور درجنوں دکانوں پر کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ چوہدری شجاع زیب جوڑا، علی ابرار جوڑا، خرم جابر جوڑا، ندیم مسعود، جوڑا، وسیم مسعود جوڑا، بلال یار جوڑا، عالمگیر بوبی، امتیا زراٹھور، شیخ عرفان شفیع، عامر خان و دیگر تاجروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں