278

چودھری پرویزالٰہی کی ڈسکہ میں اجتماعی شادیوں کے سالانہ پروگرام میں شرکت

لاہور/ڈسکہ(گجرات لنک رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ڈسکہ میں بابا جی خالد محمود مکی مدنی کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کے تیرھویں سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر 30 جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے باباجی خالد محمود مکی مدنی کو اس نیک کام پر مبارکباد پیش کی اور دیگر فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، نئے جوڑوں کو سلامی دی اور نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسان خالد، عثمان خالد، ایم پی اے باؤ رضوان، سلیم بریار، چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈسکہ خواجہ عاطف رضا پاشی، خالد محمود چیمہ، چودھری مقصود سلہریا، ڈاکٹر زین بھٹی، تنویر مغل اور دیگر مسلم لیگی و سیاسی، سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ باباجی نے کئی دہائیوں سے عوامی فلاح کے کاموں میں مصروف ہیں، یہی انسانیت کی اصل خدمت ہے، ہمارے 5 سالہ دور میں پنجاب میں سب سے زیادہ فلاحی کام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے رولز موجود ہیں لیکن پنجاب اسمبلی کے تمام قواعد و ضوابط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ شہبازشریف نے کسی گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے رولز میں ترمیم نہیں ہونے دی تھی، سابق سپیکر رانا اقبال کے دور میں جب ارکان گرفتار ہوئے تھے تو انہوں نے یہ معاملہ ایڈووکیٹ جنرل کے سپرد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دن رات ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے محنت کر رہے ہیں، اس نیک کام میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ سیالکوٹ صحافی کالونی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دس سال اس پر کام نہیں ہونے دیا اب اس کا جائزہ لے کر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں