22

پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژ ن کے صدر اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا ملکہ کا دورہ

ملکہ (عمر فاروق اعوان)پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژ ن کے صدر اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا ملکہ کا دورہ ۔چوہدری عابد رضا کی دیرینہ دوست ملک افتخار احمد مرحوم کے ڈیرہ وائٹ ہاوس پر حاضری ۔کچھ ٹائم گزارا اور میڈیا سے گفتگو کی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژ ن کے صدر اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ملکہ ما دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کی ،ملکہ میڈیا سنٹڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابد رضا نے کہا کہ تبدیلی سرکار ناکام ہو چکی ہے ْ۔ملک میں تبدیلی لانے والوں کو ملک میں تبدیلی لانے کے لئے بھی سہاروں کی ضرورت ہے ۔عمران کی حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔اقتدار کو سورج جلد غروب ہونے والا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی صرف میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہی ممکن ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری عابد رضا نے کہا کہ جتنے کام میرے حلقے میں میاں نواز کے دور میں ہوئے ہیں اتنے ترقیاتی کام کبھی نہیں ہو سکتے ۔ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کئے اور عوام کو ان کے حقوق ان کی دیلیز پر پہنچائے ۔انھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تبدیلی کی بجائے تبادلوں پر زور لگانا شروع کر دیا ہے ۔ملکہ میڈیا سنٹر میں صحافی زاہد مصطفی اعوان ،محسن ضیاء اعوان ،عمر فاروق اعوان ،راجہ افتاب احمد کے علاوہ دوسرے صحافی بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں