28

پاکستان عوامی تحریک گجرات کا اجلاس،گلریز محمود اختر وڑائچ ،مہر یوسف ودیگر کا خطاب

گجرات( پ۔ر)چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک گجرات نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی کو حقیقی روپ میں دیکھنا چاہتی ہے مگر بدقسمتی سے ابھی تک تبدیلی کی جھلک بھی نظر نہیں آئی عوام مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ تبدیلی کے دعوے دار آج فرسودہ نظام کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسری طرف ہمارے دھرنوں کے خلاف فتوے دینے والے کنٹینر پر سوار ہونے کو بے چین ہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی کہی ہر بات ایک حقیقت کی صورت میں قوم کے سامنے ہے ، دھن دھونس دھاندلی پر کھڑا نظام جلد اپنی موت مرنے والا ہے ۔ محسن سپال سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک وارڈ لیول پر منظم تنظیم سازی کر رہی ہے پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ، پڑھے لکھے ، باکردار ، باشعور افراد کو میدا ن میں اتاری گی ۔ سلیم رضا جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک گجرات نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے حکومتی پالیسیاں عوامی فلاح کی آئینہ دار ہونی چاہیے ۔اجلاس سے مہر یوسف یعفور،عمر وڑائچ نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں