36

پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے اور اولیاء کرام کی کوششوں سے ہی معرض وجود میں آیا:پیر سید منور حسین شاہ جماعتی

گجرات (جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے گزشتہ روز بابا فیروز خاں جماعتی اور محمد ضیاء اللہ نعمانی کے عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے اور اولیاء کرام کی کوششوں سے ہی معرض وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیے انہوںنے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے پاکستان کے تما م آستانوں کو ایک پلیٹ فار پر اکٹھا کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں پاکستان بھر سے نمائندگان شریک ہوتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور دنیا کی تمام طاقتیں اس مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں ہیں اور جب تک سنجیدگی سے اس مسئلہ کے حل کیلئے کوششیں نہیں ہونگی یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بھی ضروری ہے ۔ ختم نبوت ۖ کے حوالہ سے آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور ہم نے ہمیشہ ہر سطح پر ختم نبوت کیلئے آواز اٹھائی اور جو لوگ ختم نبوت ۖ کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں انہیں کبھی بھی کامیابی نہیں ہو سکتی اس موقع پر انہوںنے ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کروائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں