25

پاکستانی عوام کشمیریوںکے حق کیلئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھے گی:میڈم ممتاز ظہور

گجرات (جی پی آئی)بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت اورشہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر پنجاب لیبر لیبریشن فریڈم(بھٹہ مزدور) یونین پنجاب میڈم ممتاز ظہور نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے لیے آزادانہ حق خودارادیت کی حمایت میں آخری دم تک جدوجہد جاری رکھے گی انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کمیونیکشن بلیک آئوٹ ہے ، نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور تشدد سمیت ظلم و بربریت کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہیمیڈم ممتاز ظہور نے مزیدکہا کہ پانچ اگست کو کشمیر میں کرفیو کے نفاذ سے ابتک پاکستان کے شہری کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،اور اس حوالے سے مسلسل احتجاج کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہا حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت کرتی رہے گی۔ صرف پاکستانی قوم ہی نہیں ہر مسلمان کشمیریوں کا دکھ درد محسوس کرتا ہے ، ہر پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے او ر انکے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر انتہائی ناز ک صورت اختیار کر چکا ہے کیونکہ بھارت بے رحمانہ جارحیت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کشمیری عوام پر زندگی کا دامن تنگ کرتے ہوئے انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کرنے کی کوششوں میں براہ راست ملوث ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ ہم پر عزم و پرجوش کاوشوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ان کا حق دلاکر ہی دم لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں