67

وطن کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: حسین عباس ہنجرا

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما چوہدری حسین عباس ہنجرا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم نعمت خدوندی ہے جو لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ،وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت چاروں طرف سے دشمن کے نرغے میں گھر ا ہوا ہے اور دشمن قوتیں گھا ت لگائے بیٹھی ہیں کہ کوئی ایسا موقع ملے کہ ہم ا س سرزمین کو کوئی نقصان پہنچائیں ،ملک کی داخلی سلامتی پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم اپنے ملک کی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چوہدری حسین عباس ہنجرا نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتی ہے جو ہمارے آباؤاجداد نے قیام پاکستان کیلئے دیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں