229

وزیراعظم آزاد ریاست و حکومت جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بھمبر آمد

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعظم آزاد ریاست و حکومت جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بھمبر آمد کے پیش نظر ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی,ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان کی سربراہی میں اجلاس کے دوران فول پروف سیکورٹی,انتظامی معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی,تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد حکومت و ریاست جموں کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی 15 دسمبر کو بھمبر آمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود کی سربراہی میں ہوا,جس میں تمام افسران نے اپنی آراء اورتجاویز دیں,ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزااجمل جرال,ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم کا شاندار استقبال اور شہر میں تمام معاملات کو بہترین انداز میں سرانجام دیاجائے گا.ایس پی چوہدری ذوالقرنین نے فول پروف سیکورٹی دینے کے حوالے سے بریفنگ دی,ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فدا حسین نے بتایا کہ ڈاکٹرز,پیرا میڈیکل سٹاف خصوصی طور پر الرٹ رہے گا,ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نے ایمبولینس اور دیگر سروسز دینے کی یقین دہانی کرائی,ریسکیو1122 نمائندہ نے بتایا کہ روٹ کو کلیئر کرنے اور ایمرجنسی سروسز ٹیمیں الرٹ رہیں گی,برقیات کے ایکسئین خالد صدیق نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی اور دیگر انتظامی معاملات میں.مکمل تعاون کیا جائے گا,سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے پی آر او حافظ اظہر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا اجمل جرال نے تجاویز دیں کہ روز ویلی پائی پاس روڈ کے وسط سے بجلی کا پول شفٹ کیاجائے.اس موقع پرڈی سی سردارخالد محمود نے 14 دسمبر اور 15 دسمبر کو تمام سرکاری افسران واہلکاران کو حاضر رہنے کی ہدایت کی,اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہرمیں صفائی,ِٹریفک,سیکورٹی سمیت دیگر تمام فرائض کو تحت ضابطہ بہتر انداز میں سرانجام دیا جائے گا, اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے ہمراہ بھمبر چڑویالہ روڈ,علی بیگ پل کا افتتاح اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے,اجلاس میں ایس پی چوہدری ذوالقرنین,اے سی بھمبر چوہدری نزاکت,اے سی سماہنی راجہ عارف,تحصیل دار آفتاب احمد,اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب.چیرمین ضلع زکوۃ کونسل راجہ مسعود اسلم,افسر مال چوہدری موسی جان,.ایکسیئن پبلک ہیلتھ ارشد محمود.ایکسئن شاہرات مظہر اقبال.ایکسیئن بلڈنگ,اے ڈی اینیمل خالد قیوم بٹ,ڈی ایف او راجہ نعمان اکبر,ڈی او انفارمیشن عدنان مختار,ریسکیو کی طرف سے محمد زبیر,صحافیوں سمیت سینئر افسران,اہلکارن و ذمہ داران نے شرکت کی,

اپنا تبصرہ بھیجیں