61

نوابزادہ خاندان کی حلقہ 68کیلئے لازوال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا:حاجی ملک شوکت

گجرات (رانانذیر سے )پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنما نوابزادگان کے قریبی جانثار ساتھی احمد ٹائل اینڈ سینٹری سٹور بولے کے چیف ایگزیکٹو حاجی ملک شوکت نے کہا ہے کہ نوابزادہ غضنفر گل ، نوابزادہ مظہر علی خان ، نوابزادہ طاہر الملک ، نوابزادہ حیدر مہدی کی حلقہ 68کیلئے لازوال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا ، 2013ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد حلقہ 68میں تاریخ ساز تعمیراتی کام کروائے وہ کام جو حلقہ میں تیس تیس سال سے جوں کے توں تھے ، نوابزادہ مظہر علی خان اور نوابزادہ طاہر الملک نے وہ کروائے ، تیرہ ارب روپے کی گرانٹ سے حلقہ 68میں تعمیراتی کام ہوئے ، جو کہ مخالفین نے کبھی خواب میں بھی نہیں کروائے ۔ پورے حلقہ میں کارپٹ روڈ اور سکولوں کی اپ گریڈیشن ، پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے نوکریاں اور سڑکوں کے جال بچھائیں ، یہ نوابزادگان کا حلقہ 68کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں