14

میڈیا کی خبروں پر ایکشن ، کنجاہ میں صفائی کا عمل تیز کردیا گیا

کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ ) میڈیا کی خبروں پر ایکشن ، کنجاہ میں صفائی کا عمل تیز کردیا گیا ، لنکس روڈ اور سرکلر روڈ کے نالوں کی صفائی شروع ہوگئی ۔ میونسپل حکام کے مطابق عملہ کی کمی کے باعث پورے شہر میں صفائی کا نظام زیادہ بہتر نہیں ہوسکتا، اس وقت 50ہزار کی آبادی والے قصبہ میں صرف 12سینٹری ورکرز کام کررہے ہیں جوکہ انتہائی ناکافی ہے ۔ کنجاہ کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عملہ صفائی میں کمی کو دور کیا جائے اور شہری آبادی کے مطابق کم ازکم 50نئے سینٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں، تاکہ پورے شہر میں روزانہ صفائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں