18

میونسپل کا رپو ریشن کے ترقیا تی منصوبوں کے جائزہ کے حوالے سے اجلاس

گجرات (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کار پو ریشن ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ میونسپل کا رپو ریشن کے زیر اہتمام شہر کی 12 یو نین کونسلوں میں 226 ترقیا تی منصوبوں پر 21 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت سے 226 ترقیا تی منصوبوں پر کا م جا ری ہے ۔ اب تک چا ر فیز کے پراجیکٹس پر زیادہ سے زیادہ فیزیکل پرا گرس 88.95 فیصد ہے جبکہ پا نچویں فیز کے منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل جلد مکمل کر نے کے لیے ہد ایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر ا نہوںنے میونسپل کا رپو ریشن کے ترقیا تی منصوبوں کے جائزہ اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ، چیف آفیسر محمو د اقبا ل گو ندل ، میو نسپل آفیسر پلا ننگ چو ہدری عاصم ، سب انجینئر مستنصر چیمہ ، پی ایس او دا نش مرزا و دیگر افسرا ن بھی موجو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ فیز1 کی پا نچ سکیموں میں سے 3 مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ2 زیر تکمیل ہیں فیز 1 پر مجمو عی طور پر 60 لاکھ 7 ہزار روپے خرچ ہو ں گے ، فیز2 کی 162 میں سے 96 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں دیگر زیر تکمیل ہیں مجمو عی طور پرلاگت 16 کروڑ35 لا کھ15 ہزار3 سو روپے ہے ، فیز 3 کی 38 سکیموں پر 3کروڑ 20 لا کھ 59ہزار روپے ،فیز 4 کے 10 منصوبوں پر 56 لا کھ روپے خرچ ہوں گے ۔ انہوں نے بتا یا کہ فیز5 کے 11 منصوبوں پر 1 کروڑ 6 لاکھ 85 ہزار روپے خرچ ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدا یت کی کہ میونسپل کارپو ریشن کے افسرا ن جا ری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں میٹیریل کی کوالٹی پر بھر پو ر توجہ دی جا ئے انہپوں نے ہدا یت کی کہ جو ٹھیکہ دار بر وقت کا م مکمل نہ کرے انہیں بلیک لسٹ کرنے کے لیے فو ری نوٹس جا ری کیے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں