14

میونسپل کارپوریشن گجرات13ستمبر سے یونین کونسل نمبر11میں صفائی مہم کا آغاز کریگے:ایڈمنسٹریٹر

گجرات(پریس ریلیز)ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے کہا ہے کہ میونسپل کارپویشن گجرات کا سپیشل سینٹی ٹیشن یونٹ13ستمبر سے یونین کونسل نمبر11میں صفائی مہم کا آغاز کریگا، ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات کے مطابق قائم کیا گیا 12رکنی سپیشل یونٹ یونین کونسل کے ریگولر عملہ صفائی کیساتھ ملکر کام کریگا اور صفائی کے حوالے سے مکینوں کی شکایات کے مکمل ازالہ تک علاقہ میں موجود رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا، چیف آفیسر محمود اقبال گوندل، میونسپل آفیسر چوہدری احسن، مستنصر چیمہ بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ سپیشل سینٹی ٹیشن یونٹ نے یونین کونسل نمبر 12سے کا م کا آغاز کیا تھا، محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کیوجہ سے دوسرے نمبر پر یونین کونسل نمبر 6میں صفائی کی گئی ہے تاہم آئندہ یونین کونسل نمبر11میں کام ہوگا جس کیلئے پلاننگ کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی صفائی کے عمل کی نگرانی کیلئے علاقہ کا دورہ کریں گی جبکہ میونسپل افسران خود بھی وہاں موجود رہیں گے جبکہ انہیں ہر قسم کے مشینی وسائل بھی دستیاب ہونگے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے یونین کونسل 11کے مکینوں سے کہا کہ وہ صفائی کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کریں یقینی بنایا جائے گا کہ جب تک انکے مسائل حل نہیں ہوتے اتنے روز سپیشل سکواڈ علاقہ میں کام کرتا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں