412

میاں طارق محمود سے اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی:چوہدری اعجاز احمد رنیاں

ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )تحریک لبیک پاکستان کے ا میدوار بارئے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست رواداری ،برداشت ،دوسرے کی محبت اور عوامی فیصلوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا نام ہے لیکن بدقسمتی سابق سابق ایم پی اے میاں طارق محمود نے طویل عرصہ تک حلقہ کو انتقامی سیاست کا گڑھ بنا دیا ،اب بھی میاں طارق محمود سے اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی گذشتہ انتخابات میں میاں طارق محمود کے تمام منفی ہتھکنڈے ،سرکاری مشینری کے استعمال اور پولنگ عملے کے ذریعے دھاندلی کروانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوئیں اور عوامی عدالت نے انکی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ،ڈنگہ کو اپنا قلعہ کہنے کے دعویداروں کو اب ثابت کرنا ہو گا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کرنا چاہتے ہیں دور اقتدار میں گلیوں نالیوں اور افتتاحوں کی سیاست کرنیوالوں کو اب عوام کے درمیان رہ کر اپنی حیثیت منوانا ہو گی 8سالوں میں ہم نے عوام کے دکھ درد میں ہر وقت بلا تفریق شامل ہو کر ثابت کیا کہ ہمارا مرنا جینا عوام کے ساتھ ہے اپنے تمام ووٹرز سپورٹرز اور ساتھیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھر پور محنت کرتے ہوئے ہماری انتخابی مہم چلائی اور ہماری کامیابی کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کیں ،عوا م کی محبتوں اور اعتماد سے ہمار ا عزم بلند اور حوصلے جوں ہیں انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر نئے جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کریں گے ،حلقہ پی پی 32کے عوام اب موازنہ کریں کے اقتدار ختم ہونے کے بعد میاں طارق محمود کا عوام سے کسی حد تک رشتہ برقرا ر رہ جاتا ہے ،ہمارے دروازے 24گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں ااور انشاء اللہ ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے حاضر رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں