1,024

میاں طارق محمود سابق کی طرف سے دوبارہ گنتی کی درخواست، میاں اختر حیات کے ووٹوں میں47ووٹوں کا مزید اضافہ

ڈنگہ ( عبدالمجید پپو ) میاں طارق محمود سابق ایم پی اے کی طرف سے دوبارہ گنتی کی درخواست 122بیگ کھولنے اور دوبارہ گنتی کے عمل کے بعد میاں اختر حیات کے ووٹوں میں47ووٹوں کا مزید اضافہ میاں طارق محمود کی ووٹوں میں مزید 13ووٹ شامل چوہدری اعجاز احمد رنیاں 23ووٹ مزید حاصل کر گئے میاں ادریس احمد کے ووٹوں میں بھی23ووٹ بڑھ گئے ماجد عدالت بٹ کے ووٹوں میں بھی 7مزید ووٹ شامل ہو گئے ، مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی میں بھی میاں اختر حیات کے4ووٹ بڑھ گئے ،علی عاصم ایڈووکیٹ کے ووٹوں میں بھی 5ووٹوں کا اضافہ جبکہ میاں طارق محمود کے ووٹ صرف 15مزید بڑھ گئے ،ریٹرنگ آفسیر کی طرف سے تمام امیدواروں کو ری کاؤنٹنگ کی درخواست کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور گذشتہ رات امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ،25جولائی کو ہونے والے عام ا نتخابات میںPTIکے کامیاب امیدوار میاں اختر حیات نے42ہزار196ووٹ حاصل کئے جبکہ میاں طارق محمود نے37ہزار 542ووٹ حاصل کئے تھے ،تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیان نے 30ہزار554ووٹ حاصل کئے ،مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 6ہزار441رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں