12

محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والے 8افراد کے خلاف مقدمات درج

گجرات (پریس ریلیز)محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والے 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں، ملزمان میں 4کباڑیے، 2سروس اسٹیشن مالکان، ایک نرسری اور ایک پولٹری فارم مالک شامل ہے، یہ تفصیلات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر نے بات چیت کے دوران بتائیں۔ سی او ہیلتھ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر انسداد ڈینگی آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں نے 32ایسے مقامات کی نشاندہی کی تھی جہاں ڈینگی لاروا پایا گیا جبکہ انکے مالکان نے ڈینگی کنٹرول کیلئے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی ہدایات کو یکسر نظر انداز کر دیا تھا۔ انہوںنے بتایا کہ سرویلنس ٹیموں کی نشاندہی پر ان پرائیویٹ بزنس پوائنٹس کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ابتک 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں جبکہ دیگر 24کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں