40

محکمہ سوئی گیس گجرات نے گجرات مایہ ناز صنعت کاروں کے واجبات کی لسٹ جاری کر دی

گجرات(انور شیخ سے)محکمہ سوئی گیس گجرات نے گجرات مایہ ناز صنعت کاروں کے واجبات کی لسٹ جاری کر دی محکمہ رنیویو کے آفسران نے ریکوری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دہیے ہیں ،بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس کے ریجنل منیجر نے گجرات کے پاٹری مالکان اور ٹیکسٹائل ملز کے مالکان کو محکمہ مال کے آفسران کے زریعے ریکوری کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادہندگان سے واجبات وصول کر کے حکومتی خزانہ میں جمع کروائے جائیں،محکمہ سوئی گیس کی جانب جن نادہندگان کی لسٹ جاری کی گئی ہے ان میں ذولیخا ٹیکسٹائل ملز کنجاہکے زمہ محکمہ سوئی کے 11کروڑ 30لاکھ ،نیشنل سرامکس سمال اسٹیٹ 5کروڑ 32لاکھ،اتفاق پاٹری ورکس سمال اسٹیٹ 3کروڑ 20لاکھ،وانی سائزنگ جلالپور جٹاں 1کروڑ 70لاکھ،سہیل غفور پاٹری سلطان پورہ بادشاہی روڈ1کروڑ 29لاکھ روپے ،ڈیسنٹ پیپر بورڈ سرگودہا روڈ 1کروڑ 25 لاکھ ،جبکہ سٹو ن وئیر سمال اسٹیٹ 2کروڑ 68لاکھ ،چٹان پاٹری سمال اسٹیٹ 2کروڑ 68لاکھ ،جبکہ حاجی محمد خان پاٹری سمال اسٹیٹ 2کروڑ47لاکھ ،ملک سی این جی سرگودہا روڈ 1کروڑ 97لاکھ روپے ،سٹار این جی ہریہ والا 1کروڑ 23لاکھ،اکرم پاٹری گڑھی احمد آباد کے زمہ 1کروڑ 18لاکھ روپے جبکہ وڑائچ سی این جی سرگودہاروڈ 1 کروڑ 78لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنی ریکوری کو یقینی نہیں بنایا ہے ،محکمہ سوئی گیس کے ریجنل مینجر نے نادہند گان کے خلاف اپریشن تیز کرنے اور ان سے ریکوری کے لیے ڈی سی گجرات خرم شہزاد اور سہیل رضوان کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ نادہند گان کے خلاف فوری کریک ڈئوان کریں اور ان سے ایک ایک پائی وصول کر کے حکومتی خزانہ میں جمع کرائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں