28

محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم کا کنجاہ میں چھاپہ ،جعلی مائع کھاد کی درجنوں بوتلیں برآمد

گجرات(پریس ریلیز)محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کنجاہ میں چھاپہ مار کر جعلی مائع کھاد کی درجنوں بوتلیں برآمد کر لی ہیں اور ملزم ڈیلر کوگرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر جعلی ادویات اور کھادوں کی روک تھا م کیلئے کریک ڈائون کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد محمود ، اطہر لطیف اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کنجاہ میںمر زا زرعی سٹور پر اچانک ریڈ کیا ، دوران چیکنگ دوکان سے جعلی مائع کھاد کی بڑی تعداد برآمد ہوئی ،پولیس نے زرعی ادویات ڈیلر قدیر مرزا کو موقع پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ نے بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونیوالی ادویات لیبل پر دی گئی اجزائے ترکیبی سے یکسر مختلف تھیں اور وہ دھوکہ دہی سے کسانوں کو مالی نقصان پہنچانے کا مرتکب ہو رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں