27

محکمہ ایگری کلچر توسیع میں 35سال ملازمت کرنے کے بعد چوہدری سہیل اجمل گل ریٹائرڈ ہو گئے

گجرات (جی پی آئی) محکمہ ایگری کلچر توسیع میں 35سال ملازمت کرنے کے بعد چوہدری سہیل اجمل گل ریٹائرڈ ہو گئے ۔ ان کے والد محترم چوہدری الحاج غلام نبی گل نے بھی اسی محکمہ میں 22سال ملازمت کی تھی ۔ اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری سہیل اجمل گل نے ایماندارانہ طریقے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے ۔ چوہدری سہیل اجمل کی شاندار ڈیوٹی کے اعتراف میں گزشتہ روز ان کی الوداعی تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر توسیع چوہدری عرفان اللہ وڑائچ تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باعزت طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دینا بہت بڑا کارنامہ ہے اور جو لوگ باعزت طریقے سے محکمہ سے ریٹائرڈ ہوتے ہیں وہ قابل فخر انسان ہوتے ہیں چوہدری سہیل اجمل گل کے والد محترم چوہدری غلام نبی گل کے چرچے بھی ہمارے محکمے میں سنے جاتے ہیں جنہوں نے شاندار طریقے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے اور ان کے صاحبزادے نے بھی اسی طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے کر محکمہ میں اپنا نام کمایا ہے ۔ محکمہ ہمیشہ ان کی خدمات کا معترف رہے گا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری سہیل اجمل گل نے کہا کہ میں تمام افسران و اہلکاران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دوران ڈیوٹی میرے ساتھ تعاون کیا اور میں نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دئیے اس میں میرے والد محترم کی تربیت کا اثر بھی شامل تھا ۔میں تمام اہلکاروں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں تا کہ جس طرح آج میری عزت افزائی ہو رہی ہے اور مجھے اپنے فرائض پر فخر ہے ان کی بھی اسی انداز میں عزت افزائی ہو ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ملک محمد صفدر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور چوہدری سہیل اجمل گل کی خدمات کو بے حد سراہا اختتام پر تمام شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سجاد ، ایگری کلچر آفیسر اطہر لطیف ، مرزا ندیم بیگ ، منیر احمد ، محمد یونس ، فضل حسین ، چوہدری بلال احمد ، انصر محمود ، ذوالفقار شاہ ، فیصل محمود ، مجتبیٰ شاہ ، احسن نت ، احسان اللہ ، حافظ عطاء ، قاری ناصر ، محمد احسن ، مرتضیٰ و دیگر نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں