13

محلہ نور پور پڈھے جانے والی مرکزی گلی لال مسجد والی میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہ کی وجہ سے مشکلات کا باعث بن گئی

گجرات (جی پی آئی)محلہ نور پور پڈھے جانے والی مرکزی گلی لال مسجد والی میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہ کی وجہ سے مشکلات کا باعث بن گئی ، ٹھیکیدار گلی کی تعمیر ادھوری چھوڑکر رفوچکر ہو گیا اور شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا ، تفصیلات کے مطابق لال مسجد سے نور پور پڈھے جانے والی مرکزی سڑک جس پر بچیوں کے تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں اور امام بارگاہ کاظمیہ کو جانے والے مرکزی راستہ بھی ہے تین چار ماہ قبل اس سڑک کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا گیا ، مگر محرم الحرام اور بارشوں میں یہ سلسلہ روکا گیا اس کے بعد ٹھیکیدار کہیں پر نظر نہیں آ رہا اور یہ علاقہ کیچڑ اور پتھروں کا شہر بنا ہوا ہے ، بچوں کو سکول و مساجد جانے میں مشکلات ہیں اور دوسری مریضوں اور راہ گیروں کیلئے بھی عذاب بنا ہوا ہے ، میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خرم شہزاد ، چیف آفیسر محمود اقبال گوندل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر اس سنگین مسئلہ کی طرف توجہ کی جائے تا کہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں