19

ما ہ نومبر کے دوران گراں فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون،منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج

گجرات (پریس ریلیز) ما ہ نومبر کے دوران گراں فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون کے دورا ن 89 نا جا ئز منا فع خوروں کے خلا ف مقدمات درج کروا ئے گئے جبکہ 1355 دکا نداروں کے خلا ف مقرر نرخوں سے زائد ریٹ وصول کرنے پر 42 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ضلع بھر کے 30 پرا ئس مجسٹریٹس نے مختلف علا قوں میں 812 ما رکیٹوں کا اچا نک دورہ کیا اور 3955 دکانوں پر قیمتیں چیک کیں اس دورا ن 1444 دکاندار گرا ں فروشی کے مرتکب پا ئے گئے جن میں سے سنگین نو عیت کی اور با ر بار اور چارجنگ کرنے والے 89 دکانداروں کو حوا لہ پو لیس کیا گیا جبکہ با قی گرا ں فروشوں پر جرما نہ عائد کر دیا گیا ۔ ضلعی انتظا میہ کے اعداد و شما ر کے مطا بق اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر را نی حفصہ کنول نے 21 گراں فروشوں پر 4 لاکھ 2 ہزار روپے ، اے سی گجرات محمد جمیل نے 110 گرا ں فروشوں پر 7 لا کھ 70 ہزار روپے ، اے سی کھا ریاں فیصل عبا س نے 183 گران فروشوں پر5 لاکھ 56 ہزار روپے جرما نہ ،اے سی سرا ئے عالمگیر انیشا حشا م نے 85 گرا ں فروشوں پر 3لاکھ 72 ہزار روپے جرما نی عائد کی اور بالترتیب 24 , گیا رہ اور ایک گراں فروش کے خلا ف تھا نوں میں مقدما ت بھی درج کروائے

اپنا تبصرہ بھیجیں