21

قطب زمان حضرت بابا فیروز خاںاورحضرت محمد ضیاء اللہ نعمانی طالبی جماعتی کا سالانہ عرس مبارک

گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی ممتاز روحانی شخصیت قطب زمان حضرت بابا فیروز خاں طالبی جماعتی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ اور پیر طریقت رہبر شریعت حضرت محمد ضیاء اللہ نعمانی طالبی جماعتی کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف نے کی ، محلہ رحمان پورہ میں ہونے والی عرس مبارک کی تقریبات میں ضلع بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی ، زیر سرپرستی ڈاکٹر ضیاء اللہ طالبی کنجاہی آستانہ عالیہ کنجاہ شریف ، زیر نگرانی صاحبزادہ نور محمد جاوید آستانہ عالیہ بابا جی فیروز خاں، زیر انتظام صاحبزادہ محمد اکرام اللہ عارف اور صاحبزادہ حافظ محمد سعد نعمانی منعقد ہوئی نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی اور حافظ محمد سعد اللہ نعمانی نے سرانجام دئیے ، تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ حسنین نوری نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ شوکت علی جماعتی کراچی ، حافظ شفیق جماعتی لاہور ، چوہدری محمد عارف شاہد گوندل نے پیش کی لنگر کا انتظام صاحبزادہ محمد انعام اللہ اعظم اور لالہ عبدالماجد اعوان کی زیر نگرانی منعقد ہوا ، اس موقع پر علامہ فضل رضا شاہ ، علامہ یحییٰ خاں قادری ، ماسٹر محمد نواز شاہد ، محمد انور ، چوہدری ثناء اللہ ، خلیفہ صفدر محمود جماعتی ، محمد عامر جماعتی ،و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں