24

قرآن پاک بے حرمتی مغربی دنیا کی کمینگی کی انتہاء ہے :چوہدری اصغر دھکڑ

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ناروے میں مقیم ممتاز زمیندار چوہدری اصغر دھکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن پاک بے حرمتی مغربی دنیا کی کمینگی کی انتہاء ہے یورپ میں باقائدہ اور منظم طریقے سے اسلام فوبیا کو پروموٹ کیا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کیساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہاء پر پہنچ چکی ہے کہ اسکی بے حرمتی کیلئے باقائدہ تقریب منائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کلام الہٰی کی بے حرمتی کو ناپاک کوشش سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مقدس شخصیات کی بے حرمتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں دین اسلام کی تعلیمات اور قرآن کریم کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکی قرآن کریم کی بے حرمتی روکنے والے محمد الیاس عمر جیسے مجاہد ملت اسلامیہ کی آنکھوں کے تارے ہیں اسکو پوری امت مسلمہ کا سلام ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں