23

قرآن و صاحب قرآن ۖ کی تعلیمات عالمگیر ہیں جو آج بھی مردہ دلوں کو جلا بخشتی ہیں:حاجی شاہزیب مناف

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) امریکہ میں مقیم حاجی شاہزیب مناف آف رنیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن و صاحب قرآن ۖ کی تعلیمات عالمگیر ہیں جو آج بھی مردہ دلوں کو جلا بخشتی ہیں قرآن نور ہدایت ہے جو رہتی دنیا تک حق کے متلاشیوں کی درست سمت میں راہنمائی کرتا رہے گا اسلام واحد مذہب ہے جو پوری دنیا میں بڑی تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے یہودی لابی سخت پریشان ہے اور وہ مختلف زرائع استعمال کر رہے ہیں کبھی وہ نبی رحمت ۖ کی ذات با بر کات میں گستاخی کرتے ہیں کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہیں یہ بات درست ہے کہ جس چیز کو جتنا بھی دبایا جائے اتنی ہی ابھرتی ہے اور سرکار مدینہ ۖ کی شان تو خود خالق کائنات نے بلند فرمائی ہے اور قرآن پاک کو بھی اللہ رب العزت نے جو رتبہ دیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے یہ واحد الہامی کتا ب ہے کہ جو لفظ با لفظ اربوں دلوں مین محفوظ ہے اور اس کی حفاظت کی زمہ داری اللہ پاک نے اپنے زمہ لی ہوئی ہے ناروے میں قرآن پاک کی جو بے حرمتی کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مسلمان ہر چیز کو برداشت کر سکتا ہے مگر قرآن پاک اور صاحب قرآن ۖ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کر سکتا سانحہ ناروے کو عالمی عدالت میں اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناروے سفیر کو بے دخل کیا جائے ناروے میں ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں اگر ناروے حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے تمام مسلم حکمران اپنے اپنے ممالک میں ناروے ملزم اور اس میں ملوث دیگر کیخلاف مقدمات درج کریں اور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں