52

عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال میں پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

گجرات (جی پی آئی)APPNAایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ اور عائشہ بشیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 12دسمبر سے 18دسمبر تک عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال میں پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امریکہ سے آنے والے ماہر پلاسٹک سرجن ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کریں گے اور ان کے آپریشن کیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر چےئرمین عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال نے بتایا ہے کہ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بلکل فری مریضوں کو چیک کرے گی اور ان کے آپریشن کیے جائیں گے ۔ عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال خدمت خلق کیلئے کام کر رہا ہے ۔ ہر سال سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے ۔ یہ سلسلہ خدمت خلق کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں