92

ضلع گجرات کا تاریخی منصوبہ !سیف سٹی کے جدید ترین کنٹرول روم کا افتتاح

گجرات(پریس ریلیز)ضلع گجرات کا تاریخی منصوبہ !آر پی او گجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے سیف سٹی کے جدید ترین کنٹرول روم کا افتتاخ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ سیف سٹی گجرات کے مانیٹرنگ کنٹرول روم کا افتتاخ کر دیا ۔افتتاخی تقریب میں پولیس افسران سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی PSOانسپکٹر ملک عامر نے تقریب کے شرکاء کومنصوبہ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی جس کے مطابق ضلع بھر میں 1000کے قریب کمیرے نصب کئے جارہے ہیں جن میں 500کیمرے گجرات شہر ، لالہ موسیٰ میں 350کھاریاں میں 150، سرائے عالمگیر میں 100جبکہ ڈنگہ اور جلالپور جٹاں میں 50/50کمیرے نصب کئے جارہے ہیں جن کو برائے راست کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ جن کی مانیٹرنگ کے لئے خدمت سنٹر گجرات کے ملحقہ جدید ترین کنٹرول روم بنایا گیا ہے جہاں پر 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے الگ سے عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبہ گجرات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے ۔اس منصوبہ کی بدولت نہ صرف جرائم میں واضع کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں بھی مدد حاصل ہو گی ۔اس موقع پر میں ممبران CPLCاور گجرات کی تاجر برادری کا بے حد مشکور ہوں کے جنہوں نے اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے عملی طور پر حصہ لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں