39

ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران 98عطائیوں کے کلینک سیل

گجرات(پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران 98عطائیوں کے کلینک سیل کرکے انکے خلاف چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کو بھجوادیے گئے ہیںجبکہ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے عطائیوں، جعلی ادویات ، غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنیوالوں اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 34ملزمان کے خلاف کیسز پراسیکیوشن کیلئے مجاز عدالت کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عطائیت کیخلاف کریک ڈائون کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد وسیم بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عطائیت کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سی ای او ہیلتھ ، ڈی ایچ او، ڈی ڈی ایچ اوز اور انکی ٹیم نے شہری اور دیہی علاقوں میں 104مقامات پر انسپکشنز کیں اس دوران 98مقامات پر نان کوالیفائیڈ ، غیر رجسٹرڈ افراد میڈیکل پریکٹس کرتے پائے گئے جس پر انکے خلاف فوری ایکشن لیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 50کیسز کی سماعت کی گئی ، 34الزام علہیان بورڈ کے سامنے اپنا دفاع نہ کر جن کے خلاف کیسز عدالت بھجوادیے گئے جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون مزید موثر بنائیں اور انکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں