234

ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کاآغاز

گجرات( پ ر)ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے پہلے 2دن کے دوران 2لاکھ99ہزار 291بچوں کو پولیو سے بچاؤ ک ے قطرے پلا دیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو�آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو بریفنگ کے دوران کیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یاسر بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مجموعی طور پر 1لاکھ52ہزار164بچوں جبکہ دوسرے دن 1لاکھ47ہزار27بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ایام کے دوران کسی وجہ سے گھروں میں موجود نہ پائے جانیوالے 15839بچوں کو بھی تلاش کرکے کور کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں