14

ضلعی زکوٰة کمیٹی نے رواں مالی سال کے دوران مستحق افرادکو89.186 ملین روپے امداد فراہم کی ہے :ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد

گجرات (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزادنے کہا ہے کہ ضلعی زکوٰة کمیٹی نے رواں مالی سال کے دوران مستحق افرادکو89.186 ملین روپے امداد فراہم کی ہے ، تمام امدادی فنڈز شفاف طریقے سے تقسیم کئے گئے ہیںاور امدادی رقو م ایزی پیسہ کے ذریعے مستحقین کے اکائونٹ براہ راست منتقل کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے زکوة ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے سبزی و فروٹ مندی لالہ موسیٰ کا بھی دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی،اے سی کھاریاں فیصل عباس، ڈسٹرکٹ زکوة آفیسرمحمد امجد، سی او لالہ موسیٰ خاور گجر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی نے ضلع بھر کے 3598 افراد کو گزارہ الائونس کی مد میں سالانہ 12000 روپے کی امداد رقم جاری کر دی ہے ، 286 مستحق مریضوںکو علاج معالجہ کیلئے 3.7 ملین روپے کی امداد دی گئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ ضلعی زکوة کمیٹی نے 90 مستحق خواتین کوان کی بچیوںکی شادی کیلئے میرج گرانٹ کی مد فی کس 20000 روپے ، 400 مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی مد میںفی کس 6000 روپے اور فنی تعلیمی اداروں میںزیر تعلیم 866 طلباء طالبات کو فی کس 36000 روپے وظیفہ دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم نے بتایا کہ ضلعی زکوة کمیٹی نے 131 نابینا افراد کو گزارہ الائونس کی مد میںفی کس 18000 روپے ، بحالی پروگرام کے تحت 137 افراد کو 15000 روپے کی امداد دی گئی ، تینوںتحصیلوں3729 افراد کو عید الفطر کے موقع پر فی کس 1000 روپے کی گرانٹ دی گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی زکوة کمیٹی کی طرف سے حکومت پنجاب کے سوشل اکنامکس امپاورمنٹ پروگرام کے تحت فنی تعلیمی اداروںسے فارغ التحصیل ہونے والے50 طلباء طالبات کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے 50 پچاس ہزار روپے کی امداد دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی زکوة کمیٹی مکمل طور پر فعال ہے ، ا س کی غیر فعالیت سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں تاہم انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ضلعی زکوة کمیٹی کی تشکیل نوکر دی ہے جو جلد فعال ہو کر اپنا کام شروع کر دی گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں