34

ضلعی امن کور کمیٹی کا اجلاس،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا خطاب،ADCGتوقیر الیاس کی شرکت

گجرات(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین و شہداء کربلا کے موقع پر سکیورٹی سمیت جامع انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ضلع گجرات ہمیشہ کیطرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے کور امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ، ڈی ایس پی محمود اختر گوندل، قاری الطاف الرحمان، قاری ضیا الرحمان، پروفیسر سید سرفراز جعفری، خادم علی خادم، منور کھوکھر، الطاف عباس کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور پولیس کو ضلعی امن کمیٹی کے ممبران خصوصا علما کرام کے درمیان مثالی ورکنگ ریلشن شپ اور بھرپور تعاون کی بدولت ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، چہلم امام حسین و شہداء کربلا کے موقع پر بھی اتحاد بین المسلمین کی اسی روایت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجالس عزاء و جلوس کے روٹس کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان وضع کر لیا گیا ہے،عزاداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی،جلوس کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک، روشنی کے انتظامات کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے، علماء کرام و ذاکرین عظام پر زور دیا کہ وہ اپنے خطابات میں مشترکات پرزور دیں ، فلسفہ شہادت امام حسین و شہداء کربلا ، اتحاد بین المسلمین کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے، منتظمین روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں شریک علما ء کرام و ممبران قاری الطاف الرحمان، قاری ضیا الرحمان، پروفیسر سید سرفراز جعفری، خادم علی خادم، منور کھوکھر، الطاف عباس کاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات میں اتحاد بین المسلین کی فضا برقراررکھنے کیلئے علما ء کرام و ضلعی امن کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں