20

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد کی سرکٹ ہائوس گجرات میں کھلی کچہری

گجرات(پریس ریلیز)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں زیر التواء گاڑیوں کی رجسٹریشن کے زیر التواء 7لاکھ میں سے6لاکھ سمارٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں، کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے اجراء میں رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، بیوائوں کے ساتھ طلاق یافتہ خواتین کو بھی پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دے دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سرکٹ ہائوس گجرات میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ ڈویژن فضا شاہ، ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گجرات آصف جاوید بٹ ، گوجرانوالہ ڈویژ ن کے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکیسشن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ضلعی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام الناس کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی رکاوٹوں اور عدالتی کاروائی کیوجہ سے کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے اجراء میں تاخیر ہوئی ہے تاہم اب معاملات درست سمت میں گامزن ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے حوالے سے باقی پروسیجر جلد مکمل کرلیا جائے اسی طرح گاڑیوں کے رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈ ز کے اجراء کا عمل بھی تیز کر دیا گاے اور باقی ایک لاکھ سمارٹ کارڈ بھی جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بیوگان کے ساتھ طلاق یافتہ خواتین کو بھی پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس دہندگان کیساتھ بہتر رویہ اپنائیں، حکومت کی اولین ترجیح ریونیو میں اضافہ ہے، کرپٹ عناصر کیساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔ اس سے قبل ای ٹی او گجرات نے صوبائی وزیر کوایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں