10

شیخ احمد سرہندی نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کے احیاء میں اہم کردار ادا کیا :علامہ عطاء المصطفیٰ

گجرات (جی پی آئی) حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کے احیاء میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کااظہار ممتاز عالم دین علامہ عطاء المصطفیٰ آف ملتان نے جامع مسجد میانہ کوٹ میں بزم جمیل کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان محفل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی کامیابی ملتی ہے جس طرح امام ربانی حضرت شیخ احمد سرہندی نے اسلام کی تصویر لوگوں کے سامنے پیش کی اور ڈٹ کر باطل کا سامنا کیا یہی وجہ ہے کہ آج ہم اسلام کے فیوض و برکات سے فیض یاب ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ امام ربانی نے اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں دن رات کام کیا اور آج ہر طرف اسلام کی بہاریں ہمارے سامنے ہیں شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ حضرت پیر میاں جمیل احمد شرقپوری نے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا اور ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں سے متعارف کروایا انہوں نے ملک بھر میں یوم مجدد الف ثانی منانے کا جو سلسلہ شروع کیا آج دنیا بھر میں وہ سلسلہ جاری ہے اس موقع پر شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں