11

شفیق الرحمان بٹ، چوہدری ناصر اقبال ودیگر کی ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد سے ملاقات

گجرات (رانانذیر سے )صدر مرکزی فون ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات شفیق الرحمان بٹ ، چوہدری ناصر اقبال ممبر مصالحتی کمیٹی تھانہ لاری اڈا ، شاہ زیب بٹ ، سرفراز احمد بھٹی ، قبیر اعجاز شاہ نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد سے ملاقات کی ، محرم کے دس روز ضلع گجرات میں محرم الحرام کے موقع پر صفائی اور دیگر سہولیات فراہم کی ، اور ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر ، ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی مشترکہ کاوشوں سے شہر گجرات میں امن وامان اور سیکورٹی کے شاندار انتظامات پر مبارکباد وخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر تاجر راہنمائوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو جنرل بس اسٹینڈکے تمام تاجروں کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے تحفظات بتائے ، جس پر ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے تاجر وں کو ہر قسم کے تحفظ اور ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہائی کروائی اور کہا کہ کسی بھی صورت تاجروں کی دل آزاری یا ان پر زبردستی نہیں ہوگی ،اور ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے ، تاکہ امن وامان برقرار رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں