25

سید مصدق حسین شاہ کی رہائشگاہ لنڈ پور میں سالانہ عظیم الشان ایمان افروز مجالس خمہ سہ کا انعقاد

گجرات (جی پی آئی) سید مصدق حسین شاہ کی رہائشگاہ لنڈ پور میں سالانہ عظیم الشان ایمان افروز مجالس خمہ سہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جن میں ملک کے ممتاز ذاکرین و علماء و مشائخ نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب و شہدائے کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، اور واقعہ کربلا کے بعد رونما ہونے والے واقعات بیان کیے ، علماء کرام میں حضرت علامہ ڈاکٹر عابد حسین عابد اور علامہ محمد حسین آف پنج گرائیں شامل ہیں ۔ اس موقع پر دیگر ذاکرین نے بھی اظہار خیال کیا ۔ مجالس کے اختتام پر ہر روز ماتم داری کا اہتمام کیا جاتا اور عزاداران کیلئے سید سائر حسین شاہ ، سید فصیح الحسن شاہ کی طرف سے لنگر کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے ، سید الطاف عباس کاظمی ، وقار الحسن ہیرا ، سید فراز کاظمی کی سربراہی میں حسینی رضا کاران کا دستہ ڈیوٹی سرانجام دیتا ، جبکہ پولیس چوکی شاہین کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر موجود ہوتی ، یہ عشرہ گزشتہ کئی سالوں سے ہو رہا ہے ۔ جس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام کو مدعو کیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں