11

سٹیزن فرنٹ عوامی شعور کی بیداری کیلئے کام کر رہی ہے:چوہدری علی ابرارجوڑا

گجرات( جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ عوامی شعور کی بیداری کیلئے کام کر رہی ہے اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ہماری ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے گزشتہ روز چوہدری حسین وقار جوڑا کی رہائش گاہ پر سٹیزن فرنٹ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ اور سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے جنرل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد طفیل نے اس تنظیم کی بنیاد عوام کی بہتری کیلئے رکھی تھی اور یہ اپنے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے۔ سٹیزن فرنٹ عوامی سطح پر مذاکرے اور سیمینار کا انعقاد کرتی ہے جن میں عوام کے نمائندگان شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کے مشن کے تحت کام جاری رہے گا۔ سٹی صدر چوہدری عرفان پرویز نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور ضلعی تنظیم کے ساتھ ساتھ سٹیزن فرنٹ کی سٹی تنظیم کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ یہ بہتر انداز میں کام کر سکے اور تمام ممبران سٹیزن فرنٹ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر سٹیزن سپریم کونسل کے عہدیداران اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ جن میں جنرل سیکرٹری عامر چوہدری، محمد اشرف منہاس، سیٹھ علی اصغر، مرزا اکبر بیگ برلاس، سید مزمل شاہ، مہدی خان نیئر، عمر شریف قادری، سلیم خان، ڈاکٹر رزاق غفاری، مہر مشتاق احمد، طارق بٹ، تنویر بھٹی، شیخ عرفان پرویز، راجہ محمد اعجاز، چوہدری شبیر ، یونس بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری حسین وقار جوڑاکی طرف سے پروقار عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں