63

سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا اس سلسلہ میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین جشن آزادی کے حوالہ سے اظہار خیال کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ سٹیزن فرنٹ ہر قومی موقع پر پروگراموں کا انعقاد کر کے وطن سے محبت کا اظہار کرتی ہے اس موقع پر سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں اہم شخصیات شریک ہوں گئیں ۔ اجلاس میں مہر مشتاق احمد ، شیخ عرفان پرویز، عامر چوہدری ، خاور بشیر بٹ ، راجہ اعجاز احمد ، ڈاکٹر رزا ق احمد غفاری ، اکبر بیگ برلاس ، چوہدری سلیم ، ارشد بٹ ، اشرف منہاس ، وسیم افضل جوڑا و دیگر نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں