11

سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی تنظیم سازی کر دی گئی سٹی گجرات کے نئے عہدیداران کا چناؤ مکمل

گجرات( جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی تنظیم سازی کر دی گئی۔ سٹی گجرات کے نئے عہدیداران کا چناؤ مکمل۔ ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں سٹی صدر شیخ عرفان پرویز، سینئر نائب صدر سیٹھ علی اصغر، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ، نائب صدور مرزا اکبر بیگ برلاس، چوہدری شبیر حسین، سید مزمل حسین شاہ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری طارق جاوید بٹ، فنانس سیکرٹری سلیم خان، رابطہ سیکرٹری یونس بٹ، جوائنٹ سیکرٹری عمر شریف قادری، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق غفاری و دیگر شامل ہیں۔ ضلعی صدر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں