17

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموںنے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز

گجرات (پریس ریلیز) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموںنے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیاہے اور مختلف علاقوںمیںکمپریسر استعمال کرنے والوںکے گھریلوں کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔ یہ تفصیلات ریجنل جنرل مینجر احسان اللہ بھٹی نے بریفینگ کے دوران بتائیں۔ انہوںنے بتایا کہ موسم سرما کے آغاز سے ہی بعض علاقوںمیںصارفین کی طرف سے کمپریسر کے استعمال کی شکایات موصول ہوئی ہیںجس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف افسران کی قیادت میںچھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن صارفین کو کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے ان پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ۔ ریجنل جنرل مینجر نے کہاکہ ان کا ڈیپارٹمنٹ صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ،صارفین بھی کمپریسر کے استعمال سے گریز کریںنیز سردیوںمیںگیس کو غیر ضروری استعمال نہ کیا جائے تاکہ تما م لوگوں بلا تعطل گیس کی سپلائی کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں