16

سابق چیئرمین کھاریاں شیخ محمد حفیظ سے چوہدری قمر زمان کائرہ ‘ چوہدری تنویر اشرف کائرہ کاا ظہار افسوس

کھاریاں ( بیورو رپورٹ ) سابق چیئرمین کھاریاں شیخ محمد حفیظ سے چوہدری قمر زمان کائرہ ‘ چوہدری تنویر اشرف کائرہ کاا ظہار افسوس ۔ صدر پیپلز پارٹی پنجاب ، سابق گورنر گلگت بلتستان چوہدری قمر زمان کائرہ ، سابق وزیر خزانہ پنجاب چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، صدر پی پی پی تحصیل گجرات چوہدری محمد اصغر پسوال ایڈووکیٹ گزشتہ روز سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ کی رہائشگاہ کباڑی بازار کھاریاں گئے اور ان کے بھائی شیخ محمد ظہیر کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر شیخ نوید اشرف ، شیخ محمد شبیر ، شیخ محمد منیر ، زمان احسن ( جذبہ ) ، لیاقت علی رحمانی ، شیخ منور حسین ، رانا محمد اقبال ، جبارساگر ، عبدالعزیز گوندل ، ہدائت خان بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں