189

دی چناب سکول آف سائنسز میں بڑھتے ہوئے بچوں کے مسائل اور ان کا حل کے حوالہ سے سیمینار

گجرات (جی پی آئی) بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت نہ صرف اساتذہ کرام بلکہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے جب تک والدین اور اساتذہ ملکر یہ ذمہ داری ادا نہ کریں ترقی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار چےئرمین عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر نے گزشتہ روز دی چناب سکول آف سائنسز خالدہ آباد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے مسائل اور ان کا حل کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد پاپولیشن ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیا گیا ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم بچوں کی صحت و تعلیم کے حوالہ سے اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور جو بھی مسائل ہیں انہیں مشاورت سے حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے کٹے ہونٹ و تالو کے مریض بچوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں معاونت کی جاتی ہے اور بچوں کو مختلف امراض سے بچانے کیلئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفےئر عفت کمال نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ معاشرہ میں بہتری کیلئے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ مختلف تعلیمی اداروں میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے جن میں بچوں کے مسائل کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے ۔ سائیکالوجسٹ روبیل نے کہا کہ بچوں کے مسائل کے حل کے حوالہ سے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم بچوں کی بہتر راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں ۔ ہم بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں ۔WMOڈاکٹر دانیہ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے اساتذہ اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر بزم غلامانِ گھمگول شریف کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کے اشتراک سے ہی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے علاقہ میں یہ مشن شروع کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں