13

دی ایجوکیٹر ز بارہ دری کیمپس کے زیر اہتمام ٹیچرڈے سلسلہ میں عظیم الشان تقریب

گجرات (جی پی آئی) اساتذہ قوم کے معمار ہیں اوراساتذہ ہی قومیں بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے گزشتہ روز سلام ٹیچر ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے اساتذہ کی قدر کرتی ہے وہ قوم ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے اور اساتذہ کی قدر کرنے والے نام کماتے ہیں اساتذہ قوم کے محسن ہوتے ہیں اور ہمیں اساتذہ کو ان کا وقار دینا ہو گا تب ہی ہم ترقی کی منازل طے کر سکیں گے ۔ شہزاد شفیق نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ اساتذہ کیلئے کام کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے اساتذہ ہمیشہ ہمارے اعتماد کے مطابق کام کرتے ہیں اور اساتذہ کی محنتوں کی وجہ سے نتائج بہتر ہوتے ہیں سینئر انچارج سید محسنین نقوی نے کہا کہ اساتذہ اگر اپنے وقار کو پہچانے تو وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی سے وہ اپنا مقام بہتر کر سکتے ہیں اور اساتذہ کو اپنا کردار بہتر کرنا ہو گا کیونکہ بچے اساتذہ سے ہی درس لیتے ہیں اس موقع پر تمام سکول سٹاف کو خوبصورت کارڈز اور پھول دئیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں