13

دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں کردار سازی اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے کام کیا جا رہا ہے:شہزاد شفیق

گجرات( جی پی آئی) دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں کردار سازی اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے گزشتہ روز ڈان نیوز گروپ کے زیر اہتمام سپیلنگ بی کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سپیلنگ بی کے صوبائی ونر طلباء و طالبات کو سکالر شپ پر تعلیم دی جائے گی او ر جب تک اس ادارے میں تعلیم حاصل کریں گے انہیں سکالر شپ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے ڈان نیوز گروپ کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلہ جات میں طلباء طالبات حصہ لیتے ہیں اور پہلی دفعہ پنجاب کے مایہ ناز تعلیمی اداروں کے طلباء کو شکست دے کر اس ادارے نے پوزیشن حاصل کی ہے۔ انشاء اللہ حضور اکرم ۖ کی نظر کرم سے یہ ادارہ انٹرنیشنل لیول پر بھی پوزیشن حاصل کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں