16

دہشتگردی اور بدامنی کے خاتمہ کےلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے:صوبائی چےئرمین پنجاب پیس کونسل

گجرات (جی پی آئی) دہشتگردی اور بدامنی کے خاتمہ کےلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذرےعہ ہونا چاہےے ان خےالات کا اظہار صوبائی چےئرمین پنجاب پیس کونسل ملک جمشید نے مترانوالی میں چوہدری عاشق حسین کو تحصیل چےئرمین ڈسکہ کا نوٹیفکیشن دےنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ پنجاب پیس کونسل رےاست میں بہتری کےلئے کوشاں ہے اور حکومت پنجاب کی زےر سرپرستی پنجاب پیس کونسل نے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہتر ی کےلئے کام کےا ہے اور ہمارے تمام ممبران خدمت خلق کے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں اور ہم کلچر کو تبدےل کرنا چاہتے ہیں اور رواداری اور اخوت کو پروان دےنا چاہتے ہیں ۔ پنجاب پےس کونسل ، ”پولےس ، عوام ، ساتھ ساتھ “ کے تحت پولےس افسران کے ساتھ ملکر ےونین کونسل سطح پر عوامی مسائل کے حل کےلئے کام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شاندار کارکردگی پر چوہدری اکرم منہاس کو صوبائی چےئرمین اور چوہدری عمران طفےل کو ڈوےژنل چےئرمین کے عہدے پر ترقی دی جاتی ہے صوبائی وائس چےئرمین چوہدری اکرم منہاس نے کہا کہ پنجاب پےس کونسل ہمیشہ کی طرح بہتر انداز میں کام کرے گی اور ہر شہری کو حقوق دلوانے کے سلسلہ میں اقدامات کرےنگے اور پنجاب پےس کونسل کے تمام ممبران کی کارکردگی قابل تحسین ہے صوبائی جنرل سےکرٹری محمد محمود خان نے کہا کہ پنجاب پےس کونسل میں تمام مذاہب ، تمام جماعتوں کے افراد شامل ہیں اور ہم گراس روٹ لےول پر کام کر رہے ہیں اور معاشرہ کی بہتری ہماری ترجےح ہے ۔ ڈوےژنل چےئرمین پنجاب پےس کونسل چوہدری عمران طفےل نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک نوجوانوں کی بہتری کےلئے اقدامات نہ ہوں اور پنجاب پےس کونسل نوجوانوں کی بہتری کےلئے کام کر رہی ہے اور ہر سطح پر نوجوانوں کو آگے لاےا جا رہا ہے تا کہ وہ اچھے طرےقے سے کام کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔ معاشرتی برائےوں کا خاتمہ اور عوامی فلاح و بہبود ہماری ترجےح ہے ۔ چوہدری فےاض چےمہ نے کہا کہ پنجاب پےس کونسل کو کامیاب کرنے کےلئے دن رات کام کرینگے اور ہمارا مقصد علاقہ کے عوام کی بہتری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں