79

دوسری سالانہ محفل ذکر غوث الوریٰ 13دسمبر جامع مسجد میاں عبدالستار محلہ حسن پور ہ میں منعقد ہو گی

گجرات (جی پی آئی) دوسری سالانہ محفل ذکر غوث الوریٰ 13دسمبر بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز عشاء جامع مسجد میاں عبدالستار محلہ حسن پور ہ میں منعقد ہو گی ۔ جس کہ زیر سرپرستی ممتاز روحانی شخصیت حضرت صاحبزادہ پیر قاری عامر رضوان قادری رضوی ضیائی سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ نقشبندیہ منعقد ہو گی اس عظیم الشان محفل کی صدارت حضرت صاحبزادہ پیر سید کلمتہ اللہ شاہ آستانہ عالیہ کیرانوالہ سیداں کرینگے خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ قاری علی عباس قادری آستانہ عالیہ کیرانوالہ سیداں شریف اور حضرت علامہ احمد رضا قادری اشرفی کرینگے ، جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری حاصل کرینگے ۔ یہ محفل زیر نگرانی حافظ القاری صاحبزادہ احمد رضا گل قادری رضوی ضیائی منعقد ہو گی خصوصی نعت شمس تبریز قادری صاحب لکھو ، محمد سفیان علی قادری ، حافظ عمران نصیر عطاری کھوجیانوالی ، صاحبزادہ پیر قاری ولایت علی قادری ، محمد علی سیفی پیش کرینگے نقابت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ شخصیت خاور بشیر بٹ گولڑوی سرانجام دینگے ۔ مہمان خصوصی چوہدری سہیل اجمل گل ریٹائرڈ آفیسر محکمہ زراعت اور چوہدری شعیب عمران گل ہونگے یہ محفل ٹھیک 7بجے شروع ہو گی ، اور 12بجے دعا کی جائیگی ، قاری احمد رضا گل کی قیادت میں انتظامات کو ختمی شکل دی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں