75

خطرناک اشتہاری مجرم ایئرپورٹ سے گرفتار

گجرات(پ ر)ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ۔تین افراد کو بے دردی سے قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا خطرناک مجرم اشتہاری سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سال 2013میں مجرم اشتہاری محمد یونس ولد غلام حیدر سکنہ کریم داد نے تھانہ صدر گجرات اور تھانہ رحمانیہ کے علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین افراد کو دن دیہاڑے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا اوربیرون ملک فرار ہوگیا ۔جسے پولیس ٹیم نے دبئی سے پاکستان واپس آتے ہوئے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں