38

خدمت مرکز کھاریاں میں ڈرائیونگ لائسنس لرنر کی سہولت کا افتتاح

گجرات(پ ر)ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا شہریوں کی خدمت کیلئے ایک او ر سنگ میل ،گجرات کے بعد کھاریاں خدمت مرکز میں بھی ڈرائیونگ لائسنس لرنر کی سہولت فراہم کر دی گئی ۔ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے خدمت مرکز کھاریاں میں ڈرائیونگ لائسنس لرنر کی سہولت کا افتتاح کر دیا ۔گجرات میں پولیس خدمت مرکز کی بہترین سروسز کے بعد دور دراز کے علاقوں سے آنے والے شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا کہ کھاریاں خدمت مرکز پر بھی ڈرائیونگ لائسنس لر نر کی سہولت فراہم کی جائے ۔جس پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے ہنگامی بنیادوں پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل کو لر نرلائسنس کے اجراء کی سہولت پولیس خدمت مرکز کھاریاں پر فراہم کئے جانے کی ہدایات جاری کی ۔جس پر ریکارڈ مدت میں لرنر لائسنس کے اجرء کا آغاز بھی کر دیا ۔جس کا افتتاح ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کیا۔اس سے قبل کھاریاں خدمت مرکز میں صرف پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کی سہولت میسر تھی اب کھاریاں میں بھی ڈرائیونگ لائسنس لرنر کی سہولت فراہم کر دی گئی ۔جس پر شہریوں ،تاجر برادری اور تمام مکاتب فکرکے لوگوں نے ڈی پی او گجرات سید علی محسن کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ کھاریاں میں پولیس خدمت مرکز کے افتتا ح کے موقع عوامی نمائندوں ،پولیس افسران ،تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی گجرات نے حاظرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ممنون ہوں معزز پارلیمنٹرینز ، تاجر برادری ، CPLC ممبران علماء اکرام ،کھاریاں پولیس اور صحافی برادری کا جو آج اس موقع پر تشریف لائے ۔ان کا کہنا تھا کہ جان و مال اور عزت کا تخفظ کا اختیار اللہ تعالیٰ نے پولیس کو بطور امانت تفویض کئے ہیں۔یہ اختیار کسی اور محکمہ کے پاس نہ ہے پولیس افسران کو چاہیے کے وہ اس امانت میں خیانت نہ کریں ،اختیارات کا استعمال عدل کے مطابق کریں اللہ کے فضل سے گجرات کے تاجر ،علماء اور صحافی انصاف کے نظام کے لئے ایک صفحہ پر ہیں ۔ہم سب نے ملکر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں قانون کا بو ل بالا ہو ۔ اوررسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا جو لوگ بیرون ملک اشتہاری ہیں اور خود کو بے گنا ہ سمجھتے ہیں وہ وطن واپس آکر اپنی بے گناہی ثابت کرکے خود کو مقدمات سے بری کروایں میں خود ایسے مقدمات کی تفتیش نگرانی کروں گا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہم سرکل، تھانہ، اور ڈسٹرکٹ لیول پر مصالحتی کمیٹیوںں کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ۔جس میں اچھے اور ایماندار لوگ شامل کئے جارہے ہیں یہ کمیٹیاں سول معاملات کوحل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گجرات پولیس کی کارگردگی مثالی رہی ہے گجرات میں ہونے والے تمام اندھے قتل ،اور بد فعلی ،زنا ،کے ملزمان کو کم سے کم وقت میں گرفتار کر کیا گیا ۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے ہروقت عوام الناس کے لئے کھلے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیں بشرط دیگر ان کو کچل دیا جائے گا ۔تقریب کیااختتام پر انجمن تاجران کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی جانب سے ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کو سوئنیر پیش کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں